گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی(این این آئی)گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کاکریک ڈاؤن رمضان کے تیسرے روز بھی جاری رہا۔مختلف علاقوں میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی میں 26لاکھ27ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق افسران نے 768مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں جبکہ 129 مقامات پر تنبیہ کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرزکے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز بھی فیلڈ میں رہے اور قیمتیں چیک کیں ۔کمشنر کی ہدایت پر آٹا ،چینی،چکن، سبزیاں، بیف، کیلے ، امرود، اورنج،تربوز اور اسٹرابری سمیت فروٹس کا آکشن کیا گیا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گراں فروشی کی روک تھام اور سرکاری نرخوں پر اشیا خوردونوش کی دستیابی کی کوششوں کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں