کالعدم تنظیم کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

کالعدم تنظیم کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے کالعدم فتنہ الہندوستان کے مبینہ رکن زاہد بارکزئی، یاسر اور خدا بخش کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تینوں ملزمان کو چکرا گوٹھ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔ سماعت کے دوران زاہد بارکزئی کے وکیل گل شیر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو 27 جنوری کو لیاری میں واقع گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں