پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک تعینات
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا۔
20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔