کروڑوں روپے کی ممنوعہ اسمگل اشیاء نذرآتش
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈزنے حسن شاہ مزارکے قریب ممنوعہ اسمگل اشیاء کو جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں عسکری، سول افسران اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام اور معاشرے میں آگاہی پھیلاناہے ۔ نذرآتش کی جانے والی اسمگل اشیاء میں 9720کلوگرام چھالیہ، 31313کلوگرام پیکٹ انڈین گٹکا، 450 کلوگرام نسوار، 10250کلوگرام چائنا سالٹ، 6655 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 5259 کلوگرام کتھا اورگوڑاکو، 90کلوگرام پوست کے بیج،اور ممنوعہ ادویات شامل ہیں۔ اشیاء کی عالمی مارکیٹ میں مالیت123 ملین روپے ہے۔