نالے میں گرنے والا بچہ دوست کی وجہ سے بچ گیا

نالے میں گرنے والا بچہ  دوست کی وجہ سے بچ گیا

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ایک اور بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا، نالے میں گرنے والے بچہ اپنے دوست کی وجہ سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون رحمت چوک میں انتظامیہ کی شدید غفلت سے چھوٹا بچہ اچانک سے نالے کے ٹوٹے ہوئے حصے میں جاگرا لیکن خوش قسمتی سے بچے نے خود کو سنبھالا۔بچے نے نالے میں گرتے ہی شور مچایا اور اپنے کم عمر ساتھی دوست کی مدد سے واپس اوپر آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں