پیشہ ور گداگروں کی بھرمار محلوں میں ٹولیاں گھومنے لگیں
کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ماہ رمضان کی آمد پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہوگئی، یہ گداگر ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں میں پھیل گئے جنہوں نے عوام کا جینا محال کردیا۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ ان لوگوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمے نے شہر کے تمام ان مصروف چوراہوں اور مارکیٹوں میں گداگری کی روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 4 ہزار بھکاریوں کو پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا مسئلہ یہ کہ اس حوالے سے قوانین زیادہ سخت نہیں ہیں اور یہ لوگ ہزار روہے جرمانہ ادا کرکے پھر سڑکوں پر آجاتے ہیں۔