ملزمان کا تعلق ڈکیت خاندان سے نکلا

ملزمان کا تعلق ڈکیت  خاندان سے نکلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں ڈکیتی کرتے ہوئے باپ اور بیٹے کی گرفتاری کا معاملہ ،گرفتار ملزمان کا تعلق ڈکیت خاندان سے نکلا ۔تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ناظم آباد پولیس نے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ملزم اشرف اور اس کے بیٹے شہزاد کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف کے ڈکیت گینگ کے ساتھی کچھ عرصہ قبل پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے گئے تھے ، ملزم چار پانچ ماہ بعد جیل سے واپس آیا تو اپنے بیٹے شہزاد کے ساتھ ملکر وارداتیں شروع کردی، ملزم اشرف اس سے قبل بھی ڈکیتی و راہزنی سمیت متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ، ملزم کا بیٹا شہزاد اس کے ساتھ تین سے چار وارداتوں میں ملوث رہا ہے ،ملزم کا بیٹا پہلے نجی کمپنی میں رائیڈر کی نوکری کررہا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے مارے جانے کے بعد بیٹے کے ساتھ ہی وارداتیں شروع کردی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں