شیخ الجامعہ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا،جامعہ کراچی نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کردی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے رقم اور دیگر چیزیں مانگے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے لہذا میرے اکاؤنٹ سے آنے والے کسی میسج کا جواب نہ دیا جائے ۔