بولہاری گودام سے 54ہزار بوری گندم غائب ہونے کی تصدیق

بولہاری گودام سے 54ہزار بوری گندم غائب ہونے کی تصدیق

سول جج کوٹری اور اسسٹنٹ کمشنر کامعائنہ، ڈی ایف سی نے گندم اسمگل کی تفصیل بتائیگندم چوری کامقدمہ اینٹی کرپشن میں درج، کارروائی نہیں ہوئی، صرف ایک ملزم گرفتار

جامشورو (نمائندہ دنیا )جامشورو کے فوڈ مرکز سے گندم غائب ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ضلع جامشورو کے سب سے بڑے فوڈ سینٹر بولہاری سے 54ہزار گندم کی بوریاں غائب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، سول جج کوٹری کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹری حسنین رضااور تین ڈی ایف سیز نے بولہاری فوڈ سینٹر میں گندم کا معائنہ کیا، جس پر کمیٹی نے تصدیق کردی ہے کہ گندم غائب ہے ، اس سلسلے میں ڈی ایف سی جامشورو نے بتایا کہ کمیٹی نے رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بولہاری فوڈ سینٹر سے 54ہزار380بوری گندم غائب ہے ، جس کے بعد گندم چوری کا مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن میں درج کرلیا ہے ، جبکہ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ سیکریٹری فوڈ سندھ کے حوالے کردی ہے ، اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ قمرالدین میمن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میں نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نہیں دیکھی، اس لئے میں اس پر کوئی موقف نہیں دے سکتا، اعلیٰ حکام ہی معاملے پر موقف دیں گے ۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ اینٹی کرپشن جامشورو میں درج ہونے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن نے مقدمے میں نامزد صرف ایک فوڈ انچارج اﷲ ڈنو میمن کو گرفتار کیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی ہے ، اینٹی کرپشن جامشورو کے افسر ذیشان حیدر میمن نے بتایا کہ ہم نے مختلف افراد کو نوٹسز جاری کئے ہیں، ایمانداری سے انکوائری کر رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں