گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

 گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی(این این آئی)کراچی میں آئندہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہے گی۔شہرِ قائد میں دن کا درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے ۔کراچی میں مارچ کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں