میگا پروجیکٹس سے متعلق اہم ترین پیشرفت
کراچی(محمد اشھد)کراچی میں میگا پروجیکٹس سے متعلق اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے ، کراچی میں انفرااسٹرکچر کے منصوبے وفاق کے زیر انتظام ادارہ کرے گا۔
سندھ کابینہ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کانٹریکٹ اور قواعد سے استشنیٰ کی منظوری دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم-9 سے ملیر 15 تک جناح ایونیو اور شارع فیصل کے راستے سڑک کی بحالی کی اسکیم شامل ہے ، ملیر ہالٹ پر پرنٹنگ پریس سے شارع فیصل تک رائٹ ٹرن انڈر پاس تعمیر کیاجائے گا، ایئرپورٹ روڈ سے اسٹار گیٹ، شارع فیصل تک فلائی اوور کی تعمیرکی اسکیم بھی شام ہے ،وائی جنکشن سے مچھلی چوک،ہاکس بے تک سڑک کی بحالی پر کام ہوگا،ٹرک اسٹینڈ تک متاثرہ حصے کی مرمت کی جائے گی،سہراب گوٹھ، میں فلائی اوور کی تعمیر کی اسکیم بھی میگامنصوبوں میں شامل ہے ۔