ملکی سلامتی محفوظ، دشمن کا پروپیگنڈا ناکام ہوگا، ثروت اعجاز

ملکی سلامتی محفوظ، دشمن کا پروپیگنڈا ناکام ہوگا، ثروت اعجاز

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی مضبوط اور محب وطن ہاتھوں میں ہے ۔

پاکستان کے دفاع،خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ریاستی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں،دشمن عناصر افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں بے چینی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے پاکستان کے خلاف منفی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد عوام کے اعتماد کو متزلزل کرنا ہے ۔باشعور پاکستانی قوم ان سازشوں کو سمجھتی ہے اور ملک دشمن عناصر کو ہر سطح پر مسترد کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں