مقابلوں میں 5زخمیوں سمیت 8ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)کراچی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5زخمی سمیت 8اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ،نقدی ،موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔
پہلے مقابلے میں تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے گجر نالہ Cایریاسے 2 اسٹریٹ کرمنلز غلام عباس ولد عبدالغفور اور وزیر ولد سیف الدین کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔دوسرے مقابلے کے دوران تھانہ گلبرگ پولیس نے 3ملزمان اویس ولد فتح محمد (زخمی)، محمد آصف ولد عبدالرف اور ارشد ولد ایوب کو گرفتار کرکے اسلحہ ، ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ تیسرے پولیس مقابلے میں تھانہ شاہراہِ نور جہاں نے بلاک یو عبداﷲ کالج کے قریب سے 3اسٹریٹ کرمنلز عرفان علی ، ندیم احمد (زخمی)اور امجد علی کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل، 2موبائل فونز اور2پستول برآمدکرلیے ۔