تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ہندو ملازمین تہوار نہ مناسکے

تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے  ہندو ملازمین تہوار نہ مناسکے

کراچی (این این آئی) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے رہنماوں سید ذوالفقارشاہ،گل اسلام ودیگر نے کہاہے کہ کے ایم سی سمیت کئی ٹی ایم سیز میں تاحال ماہوار تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں۔

جس سے ہندو ملازمین اپنا مذہبی تہوار ہولی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نہ مناسکے ۔جبکہ کیایم سی کے ہزاروں پنشنرز بھی نجی بینک اور ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے ماہوار پنشن کی ادائیگی سے محروم ہیں۔جبکہ ٹی ایم سیز کے 2 ہزار سے زائد پنشنرز کو بھی پینشن ادا نہیں کی جاسکی ہے ۔انہوں نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا اور کہا کہ انسانی المیے کے جنم لینے سے قبل اضافہ کردہ تنخواہیں ممکن بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں