نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پیپلزپارٹی کے عہدیداران معطل
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر مختلف اضلاع کے عہدیداران کو معطل کردیا۔
سعید غنی نے بتایا کہ ضلع سینٹرل میں پی ایس 127 کے صدر رضوان رفیق، ضلع ساؤتھ کے فنانس سیکریٹری اقبال کاکڑ اور ضلع کورنگی کے پبلک ریلیشن سیکریٹری سائیں بخش بنگلانی کو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ان کے عہدوں سے فوری معطل کردیا گیا ہے۔ سینئر نائب صدر عبدالواحد چھٹو کو پی ایس 127 کا قائم مقام صدر نامزد کیا گیا ہے۔ معطل عہدیداروں کو اپنا موقف اور دفاع کی وضاحت تحریری طور پر پیش کرنے کیلئے 5 روز کی مہلت دی گئی ہے۔