ڈیفنس فیز 7 میں رہائشی عمارت کی چھت سے خاتون گرکرشدید زخمی

ڈیفنس فیز 7 میں رہائشی عمارت کی چھت سے خاتون گرکرشدید زخمی

کراچی(آئی این پی)ڈیفنس فیز 7، خیابانِ جامی کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت سے 24 سالہ خاتون گر کر شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، تاہم اصل حقائق خاتون کے بیان کے بعد ہی سامنے آسکیں گے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کی شناخت 24 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے ، جو اسی عمارت میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔حادثے کے فوراً بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا بھائی اس وقت دبئی میں مقیم ہے اور اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے ، مریم کی حالت فی الحال تشویشناک ہے اور وہ بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں