نیکی کے کاموں میں کوتاہی مناسب نہیں ہوتی، علامہ الیاس قادری
کراچی (این این آئی) امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادر ی نے کہا ہے کہ نیکیاں کرنے کیلئے بھی باقاعدہ نیت کی جائے اور کسی وجہ سے وہ نیکیاں نہ ہوسکیں تو اگر نیت پختہ تھی تو نیت کا ثواب ضرور ملتا ہے۔۔۔
البتہ نیکی میں سستی یا کوتاہی مناسب نہیں ہوتی، جب نیکی کا ارادہ کرلیا جائے تو پھر پیچھے ہٹنے کے بجائے مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ، نیک عمل کو چھوڑنے میں فائدہ نہیں نقصان ہے ۔ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں فیضان مدینہ میں جاری 30 دن کے تربیتی اعتکاف میں شریک عاشقان رسولؐ کے درمیان مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے خاموشی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ خاموشی عالم کا وقار اور جاہل کا پردہ ہے ، جو شخص بلا ضرورت بولتا ہے حتیٰ کہ اگر وہ باوقار بھی ہو تو اس کی عزت میں کمی آتی ہے اس کا رعب ختم ہوجاتا ہے۔