لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان اسلحہ اور نقدی سمیت گرفتار

لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان اسلحہ اور نقدی سمیت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موچکو کے علاقے رئیس گوٹھ میں لوٹ مار کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو اسلحہ اور نقدی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

 3 مارچ کو رئیس گوٹھ میں چار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی واردات کے دوران چار موبائل فون اور پچاس ہزار روپے چھینے تھے سعید آباد پولیس نے واردات میں ملوث دو ملزمان جمیل اور فہیم کو گرفتار کیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں