دخترانِ رہبرِ معظم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

دخترانِ رہبرِ معظم کے  زیر اہتمام احتجاجی ریلی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دخترانِ رہبرِ معظم کے زیر اہتمام کراچی میں خراسان سے امام بارگاہ علی رضا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور امریکا مردہ باد،اسرائیل مردہ بادکے نعرے لگائے ۔ریلی کے شرکاء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ریلی سے جاویداں فہیم (ناظمہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کراچی)، مہ جبین نقوی، پروفیسر معصومہ شیرازی، ڈاکٹر سیدہ سارہ کاظمی، ایڈووکیٹ فرحین زہرا اور زہرا نقوی نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ رہبرِ معظم اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے ، یہ اقدام امریکا اور صہیونی ریاست اسرائیل کی مجرمانہ کارروائی ہے جو ان کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں