الخدمت آغوش کے بچوں کی روزہ کشائی کا اہتمام

الخدمت آغوش کے بچوں  کی روزہ کشائی کا اہتمام

کراچی (این این آئی)الخدمت کی جانب سے گزشتہ روز عالمی یوم یتامیٰ منایا گیا۔اس دن کی مناسبت سے الخدمت ہیڈ آفس میں دستخطی بورڈ آویزاں کیا گیا۔۔۔

جس میں مختلف شخصیات اور ہیڈ آفس آنے والے افراد نے اپنے خیالات درج اور دستخط کیے اور یتیم بچوں سے محبت اور شفقت کا اظہار کیا ۔اسی دن کی مناسبت سے الخدمت آغوش ہوم میں روزہ کشائی کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ تھے ۔تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،نجیب ایوبی ،منیجر آغوش ہوم محمد فاروق بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب میں نوید علی بیگ نے کہا کہ اسلامی دنیا میں 15 رمضان کو عالمی یوم یتامیٰ منایا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں