چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کا صفائی کی صورتحال کا جائزہ
کراچی (این این آئی)چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفرنے وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی کے ہمراہ بڑا میدان، ریلوے پھاٹک یونین کمیٹی نمبر 02 کے اطراف مختلف سڑکوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینا، آئندہ تعمیر ہونے والی سڑک کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا اور تجاوزات کی موجودگی کا معائنہ کرنا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمدودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجودتھے ۔