سعودی عرب جانے والے گداگروں کے خلاف آپریشن

سعودی عرب جانے والے گداگروں کے خلاف آپریشن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے 20 روز میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 900 پاکستانیوں کو روانگی کے عین وقت روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر منتظر مہدی نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے مختلف گداگروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی ایئرپورٹ پر ہی 900 کے قریب ایسے افراد کو روانگی سے روکا گیا جو سعودی عرب بھیک مانگنے کیلئے جارہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پرانٹیلی جنس کا غیرمعمولی نظام قائم کرنے کے علاوہ مشکوک افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں