شب قدر پر پولیس کے خصوصی انتظامات

شب قدر پر پولیس کے خصوصی انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر 27ویں شبِ رمضان المبارک (شبِ قدر) کے موقع پر کراچی پولیس نے شہر بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا۔

سکیورٹی پلان کے تحت کراچی رینج میں مجموعی طور پر 6000 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔شہر بھر میں 2663 مساجد، 134 امام بارگاہوں اور 15 اوپن مقامات پر خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی ۔ تمام حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور عبادت گاہوں پر سکیورٹی کو مزید موثر بنایاگیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار مکمل الرٹ رہے تاکہ شہری شبِ قدر کی عبادات مکمل اطمینان اور محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں