چاند رات پر فول پروف سیکیورٹی 2544 اہلکار تعینات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چاند رات کے موقع پر شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر تمام بڑے شاپنگ مالز، بازاروں اور۔۔۔
عوامی مقامات پر مجموعی طور پر 2544 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ خواتین کی سہولت کے لیے لیڈیز پولیس بھی تعینات ہے ۔اہم مقامات پر موبائل و موٹر سائیکل پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے۔