صادق ادریس سے تاجر برادری کی ملاقات

صادق ادریس سے  تاجر برادری کی ملاقات

کراچی (این این آئی)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر عید کے چوتھے روز بھی تاجر برادریوں سمیت مختلف وفود کی آمداس موقع پر مرکزی رہنما صادق ادریس سمیت دیگر عہدیداران نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

شرجیل گوپلانی کی سربراہی میں تاجر برادری کی آمد جبکہ دوسرے وفد کی سربرارہی حکیم شاہ اور آصف گلفام نے کی اورعید کی مبارک بادکے بعد ملکی معاشی،سیاسی اورخطے کی جنگی صورتحال باالخصوص ایران، امریکہ جنگ سے پید ا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر صادق ادریس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ایک متوازن، خودمختار اور حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں