چار افراد سے 124 لٹر شراب برآمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ضلع خوشاب کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 6شراب فروشوں کو قانون کی گرفت میں لے کر ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 124لٹر دیسی شراب بر آمد کی۔
تمام ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ لگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس جوہر آباد نے دو منشیات فروشوںؓ کو گرفتار کر کے ان سے 46لٹر جبکہ سٹی پولیس جوہرآباد نے 4منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے 78لٹر شراب بر آمد کی ۔