کار اورموٹر سائیکل میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق
خوشاب(نمائندہ دُنیا)گروٹ آدھی کوٹ روڈ پر رکھ بلند کے قریب تیز رفتار کار اورموٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سورا شمس الدین جاں بحق ہو گیا۔
شمس الدین نے موٹر سائیکل پر رشتہ داروں کو عید ملنے کیلئے جارہا تھاکہ رکھ بلند سے ملحقہ کلو پٹرولیم کے قریب تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دیا جس کے باعث وہ مہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔