چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس
کراچی(اے پی پی):چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت متوقع بارشوں کے پیش نظراجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری سندھ نے تمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس دوران عوامی سہولت اور فیلڈ میں موجودگی کو اولین ترجیح دی جائے ۔چیف سیکرٹری سندھ نے پی ڈی ایم اے کو فوری ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی۔