لیاری میں غیر قانونی طور پر تعمیر عمارت سربمہر

لیاری میں غیر قانونی طور پر تعمیر عمارت سربمہر

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاری میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانیوالی عمارت کو سیل کر دیا۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے تحت ضلع جنوبی لیاری بزنجو چوک میں واقع بلوچ گیراج کی آڑ میں غیر قانونی طور پر عمارت تعمیر کرنے پر کارروائی کی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تعمیرات کے باعث عمل میں لائی گئی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر سیل کو توڑا گیا یا کسی نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایس بی سی اے نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سیل شدہ عمارت کی نگرانی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں