گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پا سبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کو ظلم قرار دیا ۔۔۔
ا نہوں نے کہ روزانہ 15سے 16گھنٹوں کی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ ایک جانب گیس کے بلوں میں دگنا اضافہ کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب چوبیس گھنٹوں میں صرف نو گھنٹے گیس کی فراہمی سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔ موجودہ معاشی حالات میں عوام پہلے ہی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور بڑی تعداد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ ایسے میں گیس کی عدم دستیابی نے گھریلو نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔