پانی کے ٹینک میں گر کر 2 سالہ بچی جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی بھینس کالونی میں پانی کے ٹینک میں گر کر 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کمسن بچی زہرا دختر مشتاق گھر میں کھیلنے کے دوران کھلے پانی کے ٹینک میں گر گئی تھی ،بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔