ٹنڈو باگو کے مختلف دیہات کے عوام نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا
پنگریو (نامہ نگار)بنیادی سہولتوں اور سرکاری ملازمتوں کی عدم فراہمی کے خلاف تحصیل ٹنڈو باگو کے مختلف دیہات کے عوام نے پولیو ویکسین مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔۔۔
جبکہ منتخب عوامی نمائندوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمتیں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔ دوسری جانب سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پولیو ویکسین کے بائیکاٹ کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیا۔