ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام ملزمان گرفتار

 ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام  ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناکر ملزمان کوگرفتارکرلیا۔۔۔

۔ملزمان مزدہ ٹرکس میں لگائے گئے خفیہ اضافی ٹینک کے ذریعے ڈیزل اسمگل کررہے تھے ۔پولیس نے چیکنگ کے دوران 2 ٹرکوں کو حراست میں لیکر 2 ڈرائیور ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے ٹرکوں میں نصب خفیہ/اضافی ٹینک سے 550 لیٹر ڈیزل برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان، مزدا اور برآمد شدہ ڈیزل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں مسعود احمد ولد عبد الحمید اور عزیز اللہ ولد ثناء اللہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں