کارلفٹنگ میں ملوث چار رکنی گینگ سرغنہ سمیت پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرکے کار لفٹنگ میں ملوث چار رُکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے سرقہ شدہ کار، موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ، متعدد موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
برآمدہ کار گلشنِ اقبال بلاک 07 میں واقع ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے سرقہ کی گئی تھی۔کار کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 205/26 تھانہ گلشن اقبال میں درج ہے ۔ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں اور مسروقہ گاڑیوں کو کم قیمت میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کے گینگ کا سرغنہ گاڑیاں چوری کرتا اور ساتھی ملزمان کے حوالے کردیا کرتا تھا۔