میرپور خاص:ٹاؤن خادم شاہ کی شاہراہ پرکئی روز سے گندا پانی جمع
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)یوسی نمبر 2، ٹاؤن خادم علی شاہ کی مرکزی شاہراہ کئی روز سے سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔۔۔
جس کے باعث شہریوں اور مقامی مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے متعلقہ یوسی چیئرمین کی عدم توجہی کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چاندنی چوک سے اولڈ میرواہ بس اسٹینڈ تک سڑک جگہ جگہ گندے پانی سے بھر چکی ہے جس سے نہ صرف پیدل چلنا دشوار ہے بلکہ گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔ بدبودار پانی نے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی، مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔