لطیف آباد میں غیر قانونی شادی ہالوں سے مکین سخت پریشان
در آباد (بیورو رپورٹ)لطیف آباد یونٹ نمبر 7میں قائم غیر قانونی شادی ہالز نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، مقامی افراد کے مطابق ان ہالز سے روزانہ بدترین ٹریفک جام معمول ہے۔۔۔
جس سے نہ صرف عوام بلکہ ٹریفک اہلکار اور سندھ پولیس کے جوان بھی پریشان ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان شادی ہالز کے خلاف پہلے بھی ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں، مگر مالکان ضمانت پر رہا ہو کر دوبارہ وہی غیر قانونی سرگرمیاں شروع کر دیتے ہیں۔