گلشن اقبال میں نالے پر تجاوزات کے خلاف درخواست مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گلشن اقبال بلاکس 3 اور 4 میں نالے پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔
سماعت کے دوران سندھ حکومت کے وکیل حاکم علی شیخ نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور متاثرین کو معاوضہ اور متبادل رہائش بھی فراہم کی جا چکی ہے ، اس لیے کیس کو مزید زیر سماعت رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ درخواست گزار خاتون شہری نے عدالت کو بتایا کہ لیموں گوٹھ نالے پر غیر قانونی تعمیرات موجود ہیں۔