پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے کراچی میں کارروائی کے دوران پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کرفون کالزکے ذریعے شہریوں سے فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق شہرکے علاقے قائد آباد میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران گزشتہ کئی برسوں سے شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث 3ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر کالزکے ذریعے شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ابوبکر، نصیراحمد اور محمد محسن شامل ہیں۔این سی سی آئی اے نے بتاایا کہ ملزمان مختلف اشیا کی بڑی مقدار کا آرڈر دے کر اشیا وصول اور رقم کی عدم ادائیگی میں بھی ملوث ہیں،گروہ مختلف سمز سے کالزکے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کرچکا ہے ۔این سی سی آئی اے کے مطابق ایک سیلولر کمپنی کے فرنچائز کے محمد حسن اور نصیراحمد گروہ کے سرغنہ ابوبکر کو سمز کی فراہمی میں ملوث رہے ہیں، دونوں ملزمان فرنچائزکے ذریعے جعلی ناموں پرسیلولر کمپنی کی سمز ایکٹویٹ کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں