جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور دیگر کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور دیگر کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور دیگر کو بطور گواہان پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرلی اور عینی شاہدین کے دفعہ 164 کے بیانات ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اور اے ایس آئی منور کو سمن جاری کر دیے ہیں۔ اس سے قبل کیس کے پراسیکیوٹرز نے از خود اہم گواہان کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کیس کے 2 پراسیکیوٹرز کا تبادلہ کر دیا تھا۔