ایف آئی اے کی کارکردگی پر برہمی

ایف آئی اے کی کارکردگی پر برہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 30 دن کے اندر شفاف انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔۔۔

 جبکہ ایف آئی اے کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اصل ریکارڈ کی عدم دستیابی اور مسلسل تاخیر کے باعث ممبران کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے واضح پیش رفت نہ ہونا عدم سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں