سیکریٹری تعلیم 29اپریل کو طلب

سیکریٹری تعلیم 29اپریل کو طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی تنخواہوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری تعلیم کو 29 اپریل کو طلب کرلیا۔

 سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم میں 2012 کی بھرتیوں میں مبینہ جعلی تقرریوں کے تنازع پر تنخواہیں روکی گئی تھیں تاہم درخواست گزار جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنے کے بعد 2023 میں الزامات سے بری قرار پا چکے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بحالی کے باوجود درخواست گزار کی آئی ڈی تاحال فعال نہیں کی گئی اور نہ ہی تنخواہ جاری کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں