ثقافتی ورثے کی حفاظت قومی ذمہ داری ،گورنر
کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ’’عالمی یوم ورثہ‘‘ کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
موہن جو دڑو اور مکلی کے تاریخی مقامات سندھ کی پہچان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ دھرتی پانچ ہزار سالہ قدیم اور شاندار تہذیب کا گہوارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارتیں اور ثقافتی اثاثے قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ نوجوان نسل کو تاریخی ورثے سے روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔