گھوٹکی:گرلز کالج ڈہرکی سے 17سالہ طالبہ کے اغوا کاانکشاف

گھوٹکی:گرلز کالج ڈہرکی سے 17سالہ طالبہ کے اغوا کاانکشاف

24اپریل کواریبہ غفار پرچہ دینے گئی، کالج کے باہر سے مسلح افراد نے اٹھالیا3روز بعد بھی سراغ نہیں ملا، اغوا میں پولیس اہلکار ملوث، ایڈووکیٹ عظمیٰ

گھوٹکی (نمائندہ دنیا)گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے گرلز کالج سے سیکنڈ ایئر کی 17 سالہ طالبہ اریبہ غفار اعوان کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا ہے ۔ اربیہ غفار اعوان 24 اپریل کو ڈہرکی گرلز کالج میں پرچہ دینے کے لیے آئی تھی کہ کالج کے باہر موجود مسلح افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ واقعے کے بعد طالبہ کے اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور چار روز گزرنے کے باوجود طالبہ کی بازیابی نہ ہونے پر پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے گھوٹکی بار کونسل کے صدر شاہنواز وسیر کی قیادت میں وکلا نے میرپور بار میں ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں ایڈوکیٹ عظمیٰ اعوان بھی موجود تھیں۔ پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ اعوان نے الزام عائد کیا کہ اغوا میں پولیس اہلکار آفتاب لغاری (اے ایس آئی)اس کا بیٹا عدیل لغاری اور دیگر افراد ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت سنگین معاملہ ہے کیونکہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہی اس طرح کے جرائم میں ملوث ہوں تو عوام کے تحفظ کا کیا بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے صرف تلاش جاری ہے کا روایتی مؤقف اختیار کیا گیا، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں