عمارت کی 11ویں منزل سے گر کر کم عمر بچی چل بسی
کراچی(این این آئی)شہر قائد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں عمارت کی 11ویں منزل سے گر کر کم عمر بچی چل بسی۔
پولیس حکام کے مطابق کلفٹن بلاک 6 میں 11ہویں منزل کے فلیٹ سے گر کر بچی جاں بحق ہوئی، 11 سالہ بچی کی لاش قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی کھیل کود کے دوران بالکونی سے گر گئی، واقعہ بظاہر حادثہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔