ہنگامہ آرائی کے مقدمات کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق تین مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے مقدمات 14 مئی تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ، راجا اظہر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ شریک ملزم فہیم خان بیرون ملک موجودگی کے باعث پیش نہ ہوسکے ۔ملزم فہیم خان کے وکیل ایڈووکیٹ شجاعت علی خان نے عدالت میں ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے کیس میں مزید کارروائی کیے بغیر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ 14 مئی مقرر کردی۔