این آئی سی وی ڈی میں سی ٹی اینجوگرافی مشین پانچ ہفتوں سے خراب
کراچی(این این آئی)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی)میں سی ٹی اینجوگرافی مشین گزشتہ پانچ ہفتوں سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث دل کے مریضوں کو شدید مشکلات اور علاج میں تاخیر کا سامنا ہے۔
روزانہ بڑی تعداد میں آنے والے مریض نہ صرف تشخیص میں تاخیر کا شکار ہیں بلکہ نجی مراکز سے مہنگے ٹیسٹ کروانے پر بھی مجبور ہو گئے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلسل خرابی کے باوجود بروقت مرمت نہ ہونا مبینہ انتظامی نااہلی، ناقص نگرانی اور عدم توجہی کی نشاندہی کرتا ہے۔