محکمہ کالج ایجوکیشن نے جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج میں غیر قانونی تعمیرات رکوادیں

محکمہ کالج ایجوکیشن نے جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج میں غیر قانونی تعمیرات رکوادیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ کالج ایجوکیشن کے تعلیمی انتظامی افسران نے جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج پہنچ کر ادارے میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو عارضی طور پر رکوادیا۔۔۔

 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی عبدالسمیع اور مختیار کار شاہ فیصل کالونی مظفر میرانی اور متعلقہ تھانہ پولیس کا تعاون شامل رہا۔ جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج پہنچنے والے محکمہ کالج ایجوکیشن کے افسران میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ زاہد حسین راجپر اور ریجنل ڈائریکٹر کراچی گلاب رائے شامل تھے ۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی گلاب رائے کے مطابق یہ کارروائی صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں