سکھر:باگڑجی میں گروہی تصادم دوبارہ شروع، ایک ہلاک
سجن، سوجھر جتوئی گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، عبدالکریم نشانہ بن گیاپولیس کا سرچ آپریشن، ملزم کو گرفتار کرلیا، گینگ کے ٹھکانے نذر آتش
سکھر(بیورو رپورٹ)باگڑجی تھانے کی حدود میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں دوبارہ تصادم ہوگیا، ذرائع کے مطابق سجن جتوئی اور سوجھرو جتوئی کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر سوجھرو جتوئی کا بیٹا عبدالکریم عطرانی جتوئی قتل ہوگیا، مقتول کے بھائی قادری عطرانی جتوئی کا کہنا ہے ہمارے مخالفین صدن غلامانی جتوئی، نیک محمد عرف نیکو غلامانی جتوئی اور علی محمد جتوئی والوں نے فائرنگ کرکے میرے بھائی کو قتل کیا ہے ، پہلے بھی انہی لوگوں نے حملہ کرکے ہمارے چھ افراد قتل کئے تھے ، دوسری جانب ایس ایس پی اظہر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے ، جس پر ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پرانے تکرار پر جتوئی برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا پیش آیا، پولیس نے باگڑجی کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور امن و امان خراب کرنے والے ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا، ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے مطابق آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، جدید مشینری سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے ، ملوث ملزمان جتوئی گینگ کے کئے ٹھکانوں اور گھروں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا، واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس وقتاً فوقتاً چھاپے مار کارروائیاں کر رہی ہے۔