معروف تاجر کے گھر دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات
کراچی (آئی این پی)مسلح ڈاکو معروف تاجر کے بنگلے میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
گلبرگ میں مسلح ڈاکو ایک معروف تاجر کے بنگلے میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واردات نوری آباد سیمنٹ فیکٹری کے منیجر اور تاجر عبدالرحمان موتی والا کے گھر پر ہوئی، مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر خواتین سمیت تمام اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ڈاکوؤں نے اطمینان کے ساتھ پورے گھر کی تلاشی لی اور الماریوں کے تالے توڑ کر سونا اور زیورات سمیت لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی۔