اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

اسٹیل مل سے اسکریپ چوری  میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم ٹاؤن پولیس نے اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر تھانہ بن قاسم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوہا و اسکریپ چوری میں ملوث 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت کریم بخش، محمد طارق، آیاز محمود، جمیل، عبدالرحمن اور محمد وکیل کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 48 کلو برآس مشینری پارٹس برآمد ہوئے ۔گرفتار ملزمان کا گروہ  اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں